ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چترادرگہ : بی جے پی ایم ایل اے نے لگایا ہنی ٹریپنگ کی سازش کا الزام - پولیس کے پاس شکایت درج

چترادرگہ : بی جے پی ایم ایل اے نے لگایا ہنی ٹریپنگ کی سازش کا الزام - پولیس کے پاس شکایت درج

Thu, 03 Nov 2022 02:07:59    S.O. News Service

چترادرگہ 2/ نومبر (ایس او نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی تھیپّا ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے موبائل پر ایک اجنبی خاتون کی طرف سے  فحش پیغامات، ویڈیوز بھیجنے کے علاوہ  برہنہ ویڈیو کال کرکے ہنی ٹریپنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تھیپّا ریڈی نے چترادرگہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس طرح کی سازش رچنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے ۔ شکایت درج کرلینے کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔


Share: